بھارتی ٹیم پاکستان جائے گی یا نہیں؟ بھارت سے اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی ) چیئرمین انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) چیئرمین ارون دھومل نے کہا ہے کہ گزشتہ روز ملاقات میں ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چیئرمین آئی پی ایل نے گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی کے سربراہ ذکا اشرف اور بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) جے شاہ کے درمیان ہونے والی ملاقات سے متعلق اظہار خیال کیا۔

ارون دھومل کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ میں ذکا اشرف اور جے شاہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی تاہم ایسی کوئی بات نہیں ہوئی کہ بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی یا ہمارے سیکریٹری پاکستان جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close