بھارت میں پاکستان کے 2 ورلڈکپ میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت میں اکتوبر میں ہونے والے کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے 2 میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔ مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابقکرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کردیں ہیں،پاکستان کرکٹ ٹیم کو کولکتہ میں ایڈن گارڈنز کے میدان پر 2 میچز کھیلنے ہیں۔پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپے ہے۔

ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 900 روپے ہوگی جبکہ سب سے مہنگا ٹکٹ 3 ہزار بھارتی روپے کا ہوگا۔دوسری جانب انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ابھی تک ورلڈکپ کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کی ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا بنگلادیش کے خلاف میچ 31 اکتوبر جبکہ انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو میچ شیڈول ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں