سابق معروف قومی کھلاڑی دل کا دورہ پڑنے سے 40 سال کی عمر میں چل بسے

کراچی(پی این آئی) سابق انٹرنیشنل باکسر اور سابق قومی چیمپین در محمد بلوچ 40 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ ایکسپریس کے مطابق کے پی ٹی اور پاکستان نیوی کی نمائندگی کرنے والے سابق انٹرنیشنل باکسر در محمد بلوچ لیاری کے رہائشی اور مرچنٹ نیوی سے وابستہ تھے۔ انہیں افریقی بندرگاہ پر بحری جہاز پر دل کا دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، مرحوم نے لواحقین میں بیوہ اور تین بچے چھوڑے ہیں۔ در محمد بلوچ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری اصغر بلوچ کے بھتیجے تھے۔ ان کے والد اولمپئین ملنگ بلوچ بھی سات ماہ قبل انتقال کر گئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں