نکاح کے تقریبا 8 ماہ بعد پاکستانی کرکٹر حارث رؤف اور ماڈل مزنا مسعود ملک شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ دونوں کی شادی کی تقریبات چند دن قبل شروع ہوئی تھیں، بارت کی تقریب 6 اور 7 جولائی کی درمیانی شب ہوئی۔ڈان نیوز کے مطابق شادی کی تقریب انتہائی سادگی سے منعقد کی گئی، جس میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کو مدعو کیا گیا تھا۔اگرچہ دونوں شخصیات نے شادی سے متعلق کوئی تفصیلات جاری نہیں کی، تاہم ذرائع کے مطابق ان کی شادی کی تقریبات پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ہوئیں۔ پی سی بی نے بھی انسٹاگرام پر شاہین شاہ آفریدی کی ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے
حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد پیش کی تھی۔ شاہین آفریدی نے ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ہمراہ مختصر ویڈیو ٹوئٹ کی، جس میں تمام کھلاڑیوں نے حارث رؤف کو شادی کی مبارک باد پیش کی۔ دونوں نے دسمبر 2022 کے اختتام پر سادگی سے نکاح کیا تھا، اس وقت ایسی خبریں وائرل ہوئی تھیں کہ شادی دونوں شادی کے بندھن میں بندھ گئے، تاہم بعد ازاں کرکٹر نے بتایا تھا کہ انہوں نے ابھی صرف نکاح کیا ہے۔ نکاح کے بعد حارث رؤف نے جلد شادی کا عندیہ دیا تھا اور اب 8 ماہ بعد انہوں نے شادی کرلی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں