ورلڈ کپ 2023،پاکستان پہلا میچ کس ٹیم کیخلاف کھیلے گا؟فیصلہ ہو گیا

اسلام آباد (پی این آئی )بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اپنا پہلا میچ نیدر لینڈ سے کھیلے گا ۔ بھارت میں رواں برس اکتوبر میں ہونیوالے50 اوور ورلڈ کپ 2023 میں پاکستان اپنا پہلا افتتاحی میچ نیدر لینڈ کیخلاف کھیلے گا ۔ بابراعظم نے کروڑوں کی آفر ٹھکرا دی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے کوالیفائر کے دلچسپ مرحلے میں نیدر لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو شکست دے کر 2023 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے،اسکاٹ لینڈ کی ٹیم ورلڈ کپ سے آئوٹ ہو گئی ہے ۔

نیدر لینڈ نے جیت کیلئے مقررہ 50 اوور میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 277 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا جسے نیدر لینڈ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 42٫5 اوورز میں پورا کیا ہے ۔ اس طرح نیدر لینڈ کی ٹیم ورلڈکپ 2023 میگا رائونڈ کیلئے کوالیفائی کر گئی ہے، پاکستان اور نیدر لینڈ کی ٹیمیں 6 اکتوبر بروز جمعہ اپنا افتتاحی میچ حیدر آباد میں کھیلیں گی۔ پاکستان اپنا دوسرا میچ 12 اکتوبر کو سری لنکاکیخلاف جبکہ تیسرا میچ 15 اکتوبر کو اپنے روایتی حریف بھارت سے کھیلے گا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close