عالمگیر ترین حج پر جانا چاہتے تھے؟ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان کا ردِعمل بھی آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)پی ایس ایل فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک اور منیجنگ ڈائریکٹر عالمگیر ترین کی وفات پر ملتان سطانز کے کپتان محمد رضوان نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایک بیان میں محمد رضوان کا کہنا ہے کہ عالمگیر ترین کی وفات کی خبر افسوسناک ہے، وہ صرف ملتان سلطانز کے مالک ہی نہیں تھے، پاکستان کے لیے ان کی بڑی خدمات ہیں۔

کپتان ملتان سلطانز کا کہنا ہے کہ جب ہم حج پر جا رہے تھے تو ان کے ساتھ بات ہوئی تھی، انہوں نے کہا کہ ابھی وقت کم ہے اگلے سال وہ سب کے ساتھ مل کر حج پر جائیں گے۔محمد رضوان نے کہا کہ آپ سب لوگوں سے درخواست ہے کہ عالمگیر ترین کی مغفرت کے لیے دعا کریں، اللّٰہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close