اسلام آباد(پی این آئی) دنیا کے فاسٹ باولر شعیب اختر کی زندگی پر بنائی جانے والی بائیوپک کی عکس بندی روکنے کے لیے فاسٹ باولر نے عدالت سے حکم امتناعی حاصل کرلیا۔عدالتی حکم نامے کوسوشل میڈیا پر بھی شیئر کیا۔پاکستانی فاسٹ باولراورروالپنڈی ایکسپریس کہلائے جانے والے شعیب اختر کی زندگی کے مختلف واقعات کو فلمانے کے لیے بائیوپک کا اعلان کیا گیا۔ تاہم شعیب اختر اس فلم سے جلد ہی علحیدہ ہو گئے ۔
اس پراجیکٹ سے علیحدگی کےعالمی شہرت یافتہ کرکٹر نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ بھی کیا۔ اب فلم کی عکس بندی روکوانے اور اسے کسی بھی پلیٹ فارم پر نشر کرنے پر پابندی عائد کروانے کے لیے شعیب اختر نے عدالت سے اسٹے مانگا۔سوشل میڈیا پر حکم امتناعی کو شیئر کیا۔ جس پر درج تھا عدالتی حکم کے مطابق 22 جون 2023 کے ایک حکم نامے میں ”راولپنڈی ایکسپریس“ کے عنوان سے بائیوپک کے پروڈیوسر کو فلم کے کسی بھی حصے کی شوٹنگ اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم سمیت کسی بھی سینما گھر یا میڈیم پر فلم کے کسی حصے کو ریلیز کرنے سے روک دیا گیاہے۔حکم نامے اس وقت تک عمل کرنے کا حکم دیا ہے کہ جب تک اس کا اس معاملے کا حتمی قانونی فیصلہ نہیں ہوجاتا۔راولپنڈی ایکسپریس میں ابتدائی طور پر عمیر جسوال کو شعیب اختر کا کردار اداکرنا تھا۔تاہم انہوں نے تخلیقی اور ذاتی وجوہات کی بنا پر اس پراجیکٹ کو چھوڑ دیا۔عمیر جسوال کے اس پراجیکٹ کو چھوڑنے کے دو ہفتے بعد شعیب اختر نے اپنی بائیوپک کے تمام حقوق کو منسوخ کرتے ہوئے اس منصوبے سے خود کو علیحدہ کر لیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں