کرسٹیانو رونالڈو کے غصے سے متعلق ساتھی کھلاڑی کا حیران کن انکشاف

لاہور (پی این آئی)سابق ویلش فارورڈ گیرتھ بیل نے انکشاف کیا ہے کہ اگر کرسٹیانو رونالڈو اپنی ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے میں ناکام ہوں تو بہت غصّے میں ہوتے ہیں۔

گیرتھ بیل نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیا اور اس دوران انہوں نے کرسٹیانو رونالڈو کے ساتھ 5 سال ریال میڈرڈ میں کھیلنے کے تجربے کے بارے میں بات کی۔انہوں نے کہا کہ رونالڈو ایک اچھے انسان ہیں ہمارے ایک ساتھ بہت سے یاد گار لمحات گزرے ہیں، مثال کے طور پر، اگر ہم 5/0 سے جیت گئے لیکن اس میچ میں رونالڈو کوئی گول نہیں کرسکے تو وہ جیتنے کے بعد بھی اندر آتے ہیں اور غصّے سے اپنے جوتے اتار کر پھینکتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لیکن وہ ایک اچھے انسان ہیں، میرا ان کے ساتھ بہت اچھا تجربہ رہا ہمیں ایک دوسرے سے کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا بہت سے لوگ ان کی شخصیت کے بارے میں خوفزدہ ہوسکتے ہیں لیکن اگرکوئی ان کے ساتھ اچھے سے پیش آتا ہے تو وہ بھی اس انسان کے ساتھ ٹھیک رہیں گے۔واضح رہے کہ گیرتھ بیل اور کرسٹیانو رونالڈو دونوں نے ریال میڈرڈ میں ساتھ 658 گیمز کھیل کر ٹیم کو مختلف فتوحات دلوائیں جن میں 4 چیمپئنز لیگ کے ٹائٹل بھی شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close