باکسر عامر خان کا ایک اور تہلکہ خیز اسکینڈل سامنے آگیا

لندن(پی این آئی) اپنے گھریلو معاملات کے باعث خبروں کی زینت بنے رہنے والے سابق باکسر عامر خان کا ایک اور اسکینڈل سامنے آیا ہے۔اس بار برطانوی میڈیا کی جانب سے عامر خان کے سمیرا نامی برطانوی ماڈل سے رابطوں کا انکشاف کیا گیا ہے۔برطانوی اخبار (THE SUN) کے مطابق عامر خان نے ماڈل سمیرا سے آن لائن رابطہ کیا ملنے کا کہا اور انہی رابطوں کے دوران ان کے ٹیٹو کی تعریف بھی کی۔

جبکہ دوسری جانب ماڈل سمیرا نے بھی عامر خان کو تصاویر بھیجیں۔ برطانوی میڈیا کے مطابق عامر خان کے سمیرا کو بتایا کہ ان کی شادی ایک کاروباری انتظام تھا وہ اور فریال کم ہی اکٹھے رہتے ہیں لیکن جب عامر خان نے شادی کی 10ویں سالگرہ پر فریال اور بیٹی کی تصاویر شیئر کی تو سمیرا نے رابطہ ختم کردیا۔بعد میں رابطہ اور تصاویر بھیجنے کا سلسلہ بحال ہوا لیکن پھر ٹوٹ گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close