حارث رئوف کا شادی کی تیاریاں سے متعلق حیران کن انکشاف

لاہور ( پی این آئی ) فاسٹ بولر حارث رؤف کی شادی کے چرچے ان دنوں زبان زد عام ہیں،پہلے سوشل میڈیا پر ان کی شادی کا کارڈ وائرل ہوا اور اب ان کے لباس کو لے کر دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں ۔ حارث اگلے ماہ جولائی میں اپنی دلہنیا مزنا مسعود کو گھر لانے کیلئے بارات لے کر جائیں گے، بارات کی تقریب 6 جولائی جبکہ ولیمہ 7 جولائی کو ہوگا۔

اپنی شادی کے حوالے سے حارث رؤف نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی ان کی شادی میں شریک ہوں گے۔ اگرچہ جولائی کے ماہ میں زیادہ تر کھلاڑی سری لنکا دورے پر مصروف ہوں گے لیکن سری لنکا جانے سے قبل ولیمے کی تقریب ہوجائے گی لہٰذا زیادہ تر کھلاڑی ولیمے میں شریک ہوں گے اس حوالے سے کرکٹرز سے بات ہوچکی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل شادی کارڈ کے حوالے سے حارث کا کہنا تھا کہ جنہوں نے کارڈ بنایا ہے بہت اچھا بنایا ہے انھیں چاہیے اسے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، شاپنگ پر زیادہ فوکس نہیں ہے جو بھی ملا وہ پہن لوں گا۔ لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈویلپمنٹ پروگرام سے اپنی شناخت بنانے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپیڈ سٹار حارث رؤف نے قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کا دورہ کیا، جس دوران حارث نے سمر کیمپ میں شامل کرکٹرز کو متحرک کرنے کے لیے لیکچر بھی دیا، قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے ڈائریکٹر منصور رانا اور کوچز نے حارث رؤف کا استقبال کیا،حارث رؤف نے سمر کیمپ میں شامل بچوں اور نوجوان کرکٹرز سے ملاقات کی انہیں ٹپس دیں اور تصاویر بنوائیں۔فاسٹ بولر کا مزید کہنا تھا کہ لاہور قلندرز نوجوانوں کوپلیٹ فارم مہیا کرتا ہے اور اس کی مثال میں آپ کے سامنے ہوں،اس سطح پر جتنی محنت کریں گے وہی آپ کے کام آئے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں