لزبن(پی این آئی)پرتگال سے تعلق رکھنے والے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو 200انٹرنیشنل میچز کھیلنے والے پہلے فٹ بالر بن گئے ، ان کا نام گنیز ورلڈ ریکارڈ میں بھی درج کرلیا گیا ،میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتگال کے سٹار فٹبالر کرسیٹانو رونالڈو نے یورو 2024کے کوالیفائر میچ میں پرتگال کی نمائندگی کرتے ہوئے سب سے زیادہ انٹرنیشنل میچز کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ،
پرتگالی فٹبالر نے آئس لینڈ کے خلاف گول کرکے اپنا 200واں میچ یاد گار بنالیا اور اس طرح رونالڈو کے انٹرنیشنل کیرئیر کے 123گول مکمل ہوگئے ہیں،یورو کو الیفائنگ چیمپئن شپ میں پرتگال نے آئس لینڈ کو ایک صفر سے شکست دی،اس موقع پر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا کہ میں یہاں اس وقت تک رہوں گا جب تک فٹبال فیڈریشن کے صدر اور کوچ کو یقین نہیں آتا کہ میں ٹیم کو فتح یاب کرسکتا ہوں، میں یہاں آنا کبھی نہیں چھوڑوں گا، کیونکہ یہ خواب ہوتا ہے، میں اپنے خاندان، دوستوں اور پرتگالیوں کو خوش رکھنا چاہتا ہوں،پرتگال کی طرف سے یہ کارنامہ سر انجام دینے پر گنیز بک آف ریکارڈ میں نام درج کیا گیا ، سٹار فٹبالر کو آئس لینڈ کے خلاف میچ سے قبل سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں