دلہن کیسی ہونے چاہیے ، امام الحق نے بتا دیا

لاہور (پی این آئی )پاکستان کرکٹر ٹیم کے بیٹر امام الحق نے حالیہ انٹرویو میں اپنے ہونے والی دلہنیا کی لازمی خصوصیات سے پردہ اْٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ سب کی عزت کرنے والی اور ایک دوسرے کے حقوق کا برابری سے خیال رکھنا جانتی ہو۔ٹی وی پروگرام میں میزبان کے سوال کہ بیگم میں کون سی 3 خصوصیات لازمی ہونی چاہئیں، اس حوالے سے آپ کی کیا خواہش ہے؟، کے جواب میں کرکٹر نے تھوڑا سوچ کر کہا کہ سب کی عزت کرنے والی اور ایک دوسرے کے حقوق کا برابری سے خیال رکھنا جانتی ہو۔

امام الحق نے اپنی ہونے والی دلہنیا کی تیسری خاصیت بتاتے ہوئے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ میری طرح خوش مزاج ہو، میری طرح دوستانہ، پْرمزاح اور محبت کرنے والی ہو۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close