نجم سیٹھی جاتے جاتے پی سی بی ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کر گئے

لاہور (پی این آئی)پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے سابق چیئرمین نجم سیٹھی جاتے جاتے بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں بھاری اضافہ کر گئے ۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بورڈ ملازمین کی تنخواہوں میں 25 سے 30 فیصد ریکارڈ اضافہ کیا گیاہے ، لوئر سٹاف کے علاوہ دوسرے ملازمین کی تنخواہیں پہلے ہی پرکشش ہیں، اگلے مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے بغیر ہی یہ اعلان کیا گیا ، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے آخری اجلاس میں بجٹ کا ذکر تک نہیں کیا گیا ۔

یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے معاملات چلانے کیلئے بنائی گئی عبوری مینجمنٹ کمیٹی کو تحلیل کردیا گیا جبکہ چیئرمین نجم سیٹھی کو کام سے روک دیا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) نے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے تحلیل کیے جانے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ توسیعی مدت ختم ہونے کے بعد پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی تحلیل ہوچکی ہے۔اس میں کہا گیا کہ پی سی بی کے امور بورڈ کے پیٹرن ان چیف کے مقرر کردہ الیکشن کمشنر کو تفویض کیے جاتے ہیں۔خیال رہے کہ وزیر اعظم نے احمد شہزاد فاروق رانا کو الیکشن کمشنر مقرر کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close