بیجنگ (پی این آئی) فٹ بال کی دنیا کے بے تاج بادشاہ، ارجنٹائن فٹ بال ٹیم کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے بیجنگ ائر پورٹ پر حراست میں لیا لیکن تفتیش کے بعد رہا کردیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق لیونل میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کے مسئلے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔۔۔۔ چینی پولیس نے لیونل میسی سے تفتیش بھی کی۔
عالمی میڈیا کو چینی حکام نے بتایا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جب کہ اُن کے پاس اسپین کا پاسپورٹ تھا۔۔۔۔ جس کی وجہ سے میزبان ملک کی پولیس کو کنفیوژن پیدا ہوا۔۔۔۔۔ لیونل میسی کے چین میں داخلے کے لئے قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔ ائرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ فٹبالر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔۔۔۔۔ یہ بات اہم ہے کہ لیونل میسی نجی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے ہیں جہاں وہ آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں شرکت کریں گے۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں