فٹبالر لیونل میسی چین میں گرفتار

بیجنگ(پی این آئی) دُنیائے فٹ بال کے سٹار کھلاڑی اور ارجنٹائن کے کپتان لیونل میسی کو چین کی پولیس نے حراست میں لیا اور تفتیش کے بعد رہا کردیا۔عالمی میڈیا کے مطابق میسی کو چین کی سرحدی پولیس نے ویزے کی وجہ سے حراست میں لیا تھا۔ حراست میں لینے کے بعد پولیس نے معروف فٹبالر سے تفتیش بھی کی۔عالمی میڈیا کو مقامی ذرائع نے بتایا کہ میسی اپنا ارجنٹائن کا پاسپورٹ ساتھ لانا بھول گئے تھے جبکہ اُن کے پاس سپین کا پاسپورٹ تھا۔

بعد ازاں یقین دہانی اور قانونی کارروائی کے بعد پولیس نے فٹبالر کو جانے کی اجازت دے دی۔ایئرپورٹ سے باہر نکلنے پر میسی کا ہزاروں مداحوں نے پرتپاک استقبال کیا اور اپنے پسندیدہ فٹبالر کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ میسی نجی طیارے کے ذریعے بیجنگ پہنچے جہاں وہ آئندہ ہفتے آسٹریلیا کے خلاف ہونے والے دوستانہ میچ میں شرکت کریں گے۔اس سے قبل میسی نے 2017 میں بیجنگ کا دورہ کیا تھا جبکہ وہ اب تک چین کے 7 دوسرے کرچکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close