پاکستان کے 38سالہ معروف کھلاڑی حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان کے انٹرنیشنل اسنوکر پلیئر محمد بلال 38سال کی عمر میں انتقال کر دئے۔محمد بلال کا انتقال حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب ہوا۔محمد بلال نے 2018ء میں ایشین 10 بال اسنوکر چمپئن شپ جیتی تھی اور 2018ء کی ایشین 6 ریڈ بال چمپئن شپ میں وہ رنر اپ رہے تھے۔بلال نے اسجد اقبال کے ساتھ 2019ء میں ورلڈ ٹیم چمپئن شپ جیتی تھی۔

محمد بلال نے 2016ء اور 2019ء میں نیشنل اسنوکر چمپئن شپ بھی جیتی تھی۔پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے مطابق بلال نے ملک کے لیے انٹرنیشنل مقابلوں میں مجموعی طور پر 2گولڈ، 4سلور اور 6برانز میڈل حاصل کیے تھے۔پی بی ایس اے کے چیئرمین عالمگیر شیخ اور دیگر مداحوں نے محمد بلال کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close