راولپنڈی (پی این آئی)راولپنڈی اسپیڈ اسٹار اور سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کا کہنا ہے کہ ان پر لگی 5 سالہ پابندی کو سابق صدر آصف زرداری نے ختم کروایا تھا۔نجی میڈیا کو دئیے گئے اپنے ایک پرانے انٹرویو کے دوران شعیب اختر نے اپنی کتاب میں لکھے ایک واقعے کا ذکر کیا تھا۔ دوران انٹرویو میزبان کے سوال پر شعیب اختر نے بتایا کہ ماضی میں 2سالہ پابندی لگنے کے بعد راولپنڈی کی ایک بااثر شخصیت (وفاقی وزیر) کو فون کیا
جس پر انھوں نے مجھے اپنے گھر بلایا تاہم کوئی مددکرنے کے بجائے گھر میں داخل نہیں ہونے دیا اور گیٹ سے واپس بھیج دیا۔شعیب اختر نے کاہ کہ یہ واقعہ میرے لیے مدد نہیں سبق تھا، میں نے انہیں اس وقت گیٹ سے ہی انٹر کام پرکہا تھا کہ آپ نے مجھے ذلیل کرنا تھا تو بلایا کیوں؟ پھر میں نے انہیں کہا تھا کہ یاد رکھیے گا آپ وزیر ہیں لیکن نام آپ کا نہیں میرا ہی زندہ رہیگا جس پر انہوں نے کہا دیکھتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں