ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری ، پاکستانی کس کھلاڑی کی بادشاہت برقرار ، جانئے

اسلام آباد(پی این آئی) آئی سی سی نے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کر دی گئی ہے ۔ بلے بازوں میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے۔ ون ڈے بیٹرز کی فہرست میں بابر اعظم کا پہلا نمبر بدستور برقرار ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر بلے باز امام الحق 2 درجے تنزلی کے بعد تیسرے نمبر سے پانچویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

امام الحق کے ساتھی اوپنر بلے باز فخر زمان نیوزی لینڈ کے خلاف عمدہ کارگردگی کے باعث دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ علاوہ ازیں وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان 3 درجے بہتری کے ساتھ 58 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close