دبئی ( پی این آئی) نیپال کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2023ء کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی)پریمیئر کپ کے فائنل میں نیپال نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کو ہرا دیا۔نیپال کی ٹیم نے یو اے ای کی کرکٹ ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی۔ایشیا کپ میں پاکستان، نیپال اور بھارت کی ٹیمیں گروپ اے میں شامل ہیں۔گروپ بی میں بنگلادیش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں