پاکستان اصولوں کی خاطر ایشیا کپ قربان کرنے کو تیار ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان نے اصول کی خاطر ایشیاکپ قربان کرنے کیلئے تیا ر ہو گیا اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ ایونٹ پاکستان میں ہی منعقد ہو گا ۔ جبکہ بھارت کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم کے ایونٹ میں شرکت کےنہ کرنے کے بیانات دیتا رہا ہے ،اس ضمن میں متعدد ملاقاتوں کے باوجود بھی ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ آئی سی سی کی میٹنگ کے دوران درمیانی راستہ نکالتے ہوئے ایشیا کپ کا انعقاد پاکستان جبکہ صرف بھارت کے مقابلے کسی نیوٹرل وینیو پر کرانے کی تجویز سامنے آئی تھی۔

نجی ٹی وکے مطابق پاکستان نے اصولی فیصلہ کر لیا ہے کہ ایشیا کپ میں دیگر ٹیموں کے میچز یہیں ہوں گے مگر بھارت ہائبرڈ ماڈل کے تحت نیوٹرل وینیو پر کھیل سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close