فخر زمان کا اہم اعزاز، بابر اعظم سمیت تمام ایشین بیٹرز کو پیچھے چھوڑ دیا

اسام آباد (پی این آئی)قومی ٹیم اوپنر بلے باز فخر زمان نے ون ڈے کرکٹ میں 3 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ انہوں نے یہ سنگ میل نیوزی لینڈ کیخلاف دو سرے ون ڈے میچ کے دوران عبور کیا۔پاکستانی بیٹر 3 ہزار رنز مکمل کرنے والے تیز ترین ایشین بیٹر بن گئے ہیں۔ فخر زمان نے 67 اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔اس کے علاوہ فخر زمان 3 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے مشترکہ دوسرے تیز ترین پلیئر بھی ہوگئے۔ ویسٹ انڈیز کے شائے ہوپ نے بھی 67 اننگز میں تین ہزار رنز مکمل کیے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close