ٹیسٹ کرکٹ کا 71سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

اسلام آباد(پی این آئی) سری لنکن اسپنر پربھات جے سوریا نے ٹیسٹ کرکٹ کا اکہتر سالہ ریکارڈ پاش پاش کردیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دائیں ہاتھ سے بولنگ کرنے والے سری لنکن اسپنر نے صرف سات ٹیسٹ میچز کھیل کر 50 وکٹیں اپنے نام کی اور ٹیسٹ کرکٹ کا 71 برس پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق انہوں نے یہ تاریخی کارنامہ گال میں کھیلے جارہے آئرلینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میں حاصل کیا

، پربھات جے سوریا نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں لے کر دنیا کے تیز ترین 50 ٹیسٹ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بنے، انہوں نے یہ کارنامہ اپنے ساتویں ٹیسٹ کی تیرہوں اننگز میں انجام دیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویسٹ انڈیز کے اسپنر الف ویلنٹائن کے نام تھا۔ ویلنٹائن نے یہ ریکارڈ اکتیس دسمبر انیس سو اکاون میں اپنے کیرئیر کے آٹھویں ٹیسٹ میں حاصل کیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close