شاہد آفریدی نے شاہین آفریدی کو کس کام سے روک دیا؟

کراچی(پی این آئی) پاکستانی آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اپنے چھوٹے داماد شاہین آفریدی کو خبردار کیا ہے کہ وہ انہیں عوامی سطح پر ” سسر ” کہہ کر نہ پکاریں۔

ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں شاہد آفریدی نے شاہین شاہ آفریدی کے ہمراہ گپ شپ لگاتے ہوئے کہا کہ شاہین کو متنبہ کیا کہ میں دوبارہ تمہارے منہ سے یہ لفظ نہیں سننا چاہتا۔جواب میں شاہین نے کہا کہ لالہ ( شاہد) میرے رول ماڈل ہیں، انہوں نے مجھے متاثر کیا ہے میں ان کی بیٹنگ سے لطف اندوز ہوتا ہوں، جب وہ آؤٹ ہوجاتے تو میں ٹی وی بند کردیا کرتا تھا، وہ میرے ہیرو اور دوست کی طرح ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close