شاہین آفریدی کی شادی کب ہو گی؟ شاہد آفریدی نے بتا دیا

کراچی(پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے اپنی صاحبزادی انشا آفریدی اور فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کی شادی کی تفصیلات بتادیں۔شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے بیٹی انشا کی شادی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میری اپنی شادی بھی کم عمری میں ہوئی اور اب میں نے شاہین اور انشا کے لیے بھی بالکل وہی فیصلہ کیا ہے۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ فاسٹ بولر کی شادی کی تقریبات رواں سال ستمبر میں شروع ہوں گی۔یاد رہے کہ فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور انشا آفریدی کا رواں سال فروری کے آغاز میں آفریدی قبائلی روایات کے مطابق سادگی سے نکاح ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close