شعیب اور ثانیہ کی علیحدگی کی افواہوں پر شعیب ملک نے خاموشی توڑ دی

کراچی(پی این آئی) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اہلیہ ثانیہ مرزا سے علیحدگی اور تعلقات میں خرابی کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔شعیب ملک نے عیدالفطر کے پہلے روز جیو نیوز کے پروگرام ’اسکور‘ میں شرکت کی اور جہاں ان سے قیاس آرائیاں کی تصدیق یا تردید کے لیے سوال کیا گیا کہ سب کے اپنے گھر میں جو بھی مسائل ہوں لیکن وہ یہ قیاس ضرور کررہا ہے کہ شعیب اور ثانیہ مرزا کے تعلقات میں اتار چڑھاؤ اب واضح دکھائی دینے لگا ہے۔

اس سوال پر شعیب ملک نے کہا کہ جب وہ لوگ عمرے پر گئے تو میرے یہاں پاکستان میں کچھ اہم کام تھے، اسی طرح جب ثانیہ کے کچھ اہم کام بھارت میں کرنے کے تھے تو میں یہاں سے شوز چھوڑ کر بیٹے کے پاس گیا۔شعیب ملک نے کہا کہ ہمارے رشتے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ ہم دونوں مختلف ممالک سے ہیں، اور دونوں کے اپنے اپنے اہم عزائم ہیں۔سینئر کرکٹر نے کہا کہ اگر آپ ایسی باتوں پر غور کریں تو دل دکھتا ہے لیکن اگر آپ دھیان نہیں دیتے تو آپ کو فرق نہیں پڑتا۔اسی انٹرویو کے درمیان شعیب ملک نے کہا کہ ثانیہ نے مجھے انسٹاگرام پر ان فالو نہیں کیا، یہ بھی کہا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، اپنی بات کرتی رکھتے ہوئے سینئر کرکٹر نے کہا کہ دنیا کے دو مختلف کلچرز سے تعلق رکھنے والے جوڑے کی زندگی میں اتار چڑھاؤ آنا لازمی بات ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close