ایشیا کپ کے فائنل وینیو کیلئے کس کا انتظار ہورہا ہے؟ جے شاہ نے بتا دیا

اسلام آباد (پی این آئی )ایشین کرکٹ کونسل کے صدر اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ نے ایک بار پھر ایشیاکپ 2023 کے لیے بھارتی ٹیم کو پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا۔ کچھ روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جے شاہ نے کہا کہ ہم 2023 ایشیا کپ کے مقام کو حتمی شکل دینے اور پاک بھارت میچ پر ایشیا کپ میں شامل دیگر ممالک کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ٹیمز کا جواب آنے کے بعد

ہی ایشیا کپ کے فائنل وینیو کا اعلان کیا جائے گا۔صدر ایشین کونسل نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ایشین کرکٹ کونسل نے ریکارڈ توڑ 26.2 ملین امریکی ڈالر کمائے ہیں اور اضافی آمدنی پیدا کرنے کا ایک تاریخی سنگ میل حاصل کیا ہے۔ جے شاہ نے کہا ‘اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل جدت طرازی اور عالمی منڈی میں اپنی رسائی کو بڑھانے کے لیے بہت اچھا کام کر رہا ہے’۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ اور بھارتی کرکٹ بورڈ کے درمیان ایشیاکپ 2023کے تنازع نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر شکوک مزید بڑھادیے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close