پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ، بھارتی کپتان روہت شرما سے کون سا اعزاز چھین سکتے ہیں؟

اسلام آباد (پی این آئی )قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز میں بھارتی کپتان روہت شرما کا منفرد اعزاز اپنے نام کرسکتے ہیں۔بھارتی کپتان روہت شرما اس وقت ٹی20 انٹرنیشنل میں 4 سینچریوں کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ 29 ففٹیز اسکور کررکھی ہیں تاہم اگر بابراعظم نے انکی حکمرانی ختم کرنے کا خواب سجا لیا ہے۔

اگر بابراعظم کو روہت شرما کا ریکارڈ اپنے نام کرنا ہے تو انہیں بقیہ تین ٹی20 میچز میں سے کسی ایک میں سینچری اسکور کرنی ہوگی تاہم فیٹیز کے معاملے میں بابراعظم روہت شرما سے ایک ہاتھ آگے ہیں۔ انہوں نے کُل 3 سینچریاں اور 30 نصف سینچریاں اسکور کررکھی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close