لیونل میسی نے رونالڈو سے ایک اور اعزاز چھین لیا

پیرس(آئی این پی)ارجنٹائن کے سٹار فٹبالر لیونل میسی نے اپنے حریف پرتگال کے کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے چھوڑتے ہوئے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا ،لیونل میسی یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں، فرنچ لیگ میں پیرس سینٹ جرمین(پی ایس جی)کی نمائندگی کرتے ہوئے نائس کے خلاف میسی نے گول کرکے یورپین کلب فٹبال کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے کا اعزاز حاصل کیا،

میسی کے یورپین کلبز میں مجموعی گولز کی تعداد 702ہوگئی ہے، جبکہ رونالڈو نے یورپین کلب فٹبال میں 701گولز کر رکھے ہیں،لیونل میسی نے یہ اعزاز 841میچز میں حاصل کیا جبکہ رونالڈو نے 701گولز 949میچز میں سکور کیے تھے،انفرادی طور پر بھی میسی کے پاس بہت سے ریکارڈ ہیں ، جن میں دو بار فیفا ورلڈ کپ گولڈن بال کا ایوارڈ ان کے نام ہے ، میسی سات بار دنیا کے بہترین کھلاڑی ہونے پر بیلن ڈی اور جیت چکے ہیں اوراب تک کوئی دوسرا کھلاڑی اسے تین سے زیادہ مرتبہ نہیں جیتا ہے،میسی کے پاس لا لیگا میں کسی بھی کھلاڑی کی طرف سے سب سے زیادہ مجموعی گول (474)کرنے کا ریکارڈ بھی ہے اور ساتھ ہی 2011-12 میں نصف سنچری تک پہنچنے کے بعد ایک ہی لا لیگا سیزن (50) میں سب سے زیادہ گول کرنے کا ریکارڈ بھی ان کے پاس ہے،میسی کا اپنے سابق کلب کے مضبوط کھلاڑی ہونے کے ساتھ 17سالہ رفاقت کے بعد بارکا کے کا سب سے زیادہ گول اسکورر (672)کا ریکارڈ بھی شامل ہے ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close