نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، پہلا ون ڈے میچ کس شہر میں کھلا جائے گا ؟ تفصیلات سامنے آگئیں

لاہور(پی این آئی) پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 14اپریل کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 14اپریل کو لاہور میں کھیلا جائے گا جس کے بعد دونوں ٹیمیں دوسرے اور تیسرے ٹی20 میچ میں 15 اور 17اپریل کو مدمقابل ہوں گی۔یاد رہے کہ سیریز کا چوتھا اور پانچواں ٹی20 میچ راولپنڈی میچ 20 اور 24اپریل کو کھیلا جائے گا۔اس کے بعد سیریز کے ابتدائی دو ون ڈے میچ بھی راولپنڈی میں 27 اور 29 اپریل کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد آخری تینوں میچوں کی میزبانی کراچی کا نیشنل اسٹیڈیم تین، پانچ اور 7 مئی کو کریگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close