نسیم شاہ نے منگنی یا نکاح کر لیا؟ خود ہی وضاحت جاری کر دی

لاہور (پی این آئی) قومی کرکٹر نسیم شاہ نے اپنی وائرل تصویر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی نہ تو منگنی ہوئی ہے اور نہ ہی نکاح ہوا ہے، وہ فیملی کے ساتھ افطار کی تصویر تھی۔سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی ایک تصویر تیزی کے ساتھ وائرل ہوئی جس میں وہ دو بزرگوں کے درمیان بیٹھے ہوئے ہیں۔ اس تصویر کے ساتھ انہوں نے “Blessed” لکھا جس کی وجہ سے لوگوں نے یہ سمجھنا شروع کردیا کہ شاید ان کی منگنی یا نکاح ہوا ہے تاہم اب انہوں نے اس کی وضاحت کردی ہے۔

اپنے وضاحتی بیان میں نسیم شاہ نے کہا کہ انہوں نے جو تصویر پوسٹ کی تھی اس کا مطلب یہ نہیں تھا کہ ان کی منگنی یا نکاح ہوا ہے۔ “Blessed” لکھنے کا یہ مطلب نہیں ہوتا کہ آپ کسی ریلیشن شپ میں آئے ہیں۔کرکٹر نے مزید کہا کہ وہ فیملی کے ساتھ افطار کی ایک تصویر تھی اس لیے مہربانی کرکے اس کی غلط تشریح نہ کریں۔ امید ہے کہ اب بات واضح ہوگئی ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close