مسجدِ نبوی کے صحن سے لی گئی فخر زمان کی تصویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئی

اسلام آباد (پی این آئی ) قومی کرکٹ ٹیم کےبلے باز کھلاڑی فخر زمان نے مسجد نبوی کے صحن سے اپنی تصویر شیئر کر دی ہے جو سوشل میڈیا کی زینت بن چکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم اور لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان بھی عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ جہاں انہوں نے مسجد نبوی کے صحن میں کھڑے ہو کر لی گئی تصویر کو سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ہے جسے صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close