افتتاحی تقریب میں پی ایس ایل کی نقل اتارنے پر آئی پی ایل کا ساری دنیا میں تماشا بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی )آئی پی ایل کی افتتاحی تقریب میں ٹرافی کی نمائش پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل )کے انداز میں کرنا مہنگا پڑ گیا ، صارفین کی جانب سے شدید تقنید کا نشانہ بنا دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق آئی پی ایل نےنریندر مودی سٹیڈیم میں ستاروں سے سجی افتتاحی تقریب کے ساتھ اپنے 16ویں سیزن کا آغاز کیا ۔تقریب کے دوران انڈین پریمیئر لیگ نے بھی ڈرون کی مدد سے اپنی ٹرافی کی نمائش کی ۔خیال رہے کہ یہ ٹیکنالوجی پہلی بار پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں ملتان کے کرکٹ اسٹیڈیم میں استعمال کی گئی تھی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close