افغانستان سے تاریخی شکست، شاداب خان کا اہم بیان آگیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاداب خان نے سیریز میں شکست کے بعد کہا ہے کہ نوجوان کھلاڑی انٹر نیشنل کرکٹ پہلی بار کھیل رہے ہیں ، ان کی گھبراہٹ کی باعث ہمیں شکست ہوئی لیکن ہمارے ینگ کرکٹرز میں بہت ٹیلنٹ ہے اور انہیں سپورٹ کرتے رہیں گے ۔ دوسری جانب پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں افغانستان کے ہاتھوں شکست پر قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے امیدوار مکی آرتھر کا بیان سامنے آگیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں مکی آرتھر نے نوجوان کھلاڑیوں کو تجربہ کار کرکٹرز کے ساتھ گروم کرنے کا مشورہ دے دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close