پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیدی گئی

شارجہ (پی این آئی)افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان ٹیم کو کابل میں کھیلنے کی دعوت دیتے ہیں۔شارجہ میں کھیلے گئے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں جیت کے بعد افغان کپتان راشد خان نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کیخلاف جیت کے قریب پہنچ کر ہار جاتے تھے مگر اس بار فتح مل گئی۔انہوں نے کہا کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی کی پچ پر 120 رنز ہوتے تو

جیت ہمارے لیے مشکل ہوجاتی۔راشد خان کا مزید کہنا تھا کہ ابھی سیریز باقی ہے اسے جیتنے کے خواہشمند ہیں۔واضح رہے کہ سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں افغانستان نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کے 93 رنز کے ہدف کے تعاقب میں افغان ٹیم نے 18 ویں اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا اور یوں پہلی بار کسی انٹرنیشنل میچ میں گرین شرٹس کو شکست دی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close