روہت شرما نے شائق کو پھول دیکر شادی کی پیشکش کردی

اسلام آباد (پی این آئی )بھارتی کپتان نے اپنے چاہنے والے کو پھول دیتےہوئے مذاق میں شادی کی پیشکش کر دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی کپتان روہت شرما کرکٹ کے میدان میں اپنے مزاح کے حوالے سے کافی مشہور ہیں ۔ آسٹریلیا سے ہوم سیریز کے دوسرے ون ڈے پر انھوں نے ایک پرستار کو گلاب کے پھول پیش کرتے ہوئے انھیں ازرائے مذاق شادی کی پیشکش کرڈالی جس پر مداح شرما گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close