’’شاہین نے ٹائٹل جیت کر چیلنج دیا، میرے پاس بھی پرانی بندوقیں موجود ہیں‘‘ شاہد آفریدی

لاہور (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈ شاہد خان آفریدی نے لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 8 کا فائنل جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اس حوالے سے قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے سماجی رابطے کی سائٹ فیس بُک پر شاہد آفریدی کی ویڈیو شیئر کی اور شاہد آفرید ی سے کہا کہ شاہین آفریدی کی قیادت میں لاہور نے ٹائٹل جیت لیا ہے، جس پر لالا نے انہیں مبارک دی اور کہا کہ اب ہمیں بھی فائنل جیتنا ہے۔انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ شاہین نے ٹائٹل جیت کر

ہمیں چیلینج دیدیا ہے، میرے پاس تمام پرانی بندوقیں موجود ہیں لیکن سب چلتی ہیں۔دوسری جانب لاہور قلندرز کی جیت کے بعد شاہین شاہ آفریدی کے سسر اور سابق کپتان شاہد آفریدی نے لاہور قلندرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔ شاہد آفریدی نے ٹوئٹر پر شاہین کے ہمراہ لاہور کیکھلاڑیوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ پی ایس ایل چیمپئن بننے اورٹورنامنٹ کے دوران لاہور قلندرز جس طرح کھیلی ان کو مبارک باد، پی ایس ایل انتظامیہ کو حیران کن ٹورنامنٹ کے انعقاد پر مبارک باد،

اس دوران میچز آخری وقت تک ناخن کترنے کی وجہ بنے رہے۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں ملتان سلطانز کی کارکردگی کو بھی سراہا۔قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی قطر میں جاری لیجنڈز لیگ میں شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن گئے۔دوحہ میں گزشتہ انڈیا مہاراجہ کو ایلیمنیٹر میں 85 رنز سے شکست دینے کے بعد شاہد آفریدی کی کپتانی میں ایشیا الیون کی ٹیم نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، ٹورنامنٹ کا فائنل 20 مارچ کو کھیلا جائے گا۔میچ کے اختتام پر شاہد آفریدی نے ایک بھارتی مداح کو ہندوستانی پرچم پر آٹو گراف دیتے ہوئے دیکھا گیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close