پی ایس ایل فائنل ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان سپر لیگ8 کا فائنل سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے جیت لیا۔ جس کے بعد پی ایس ایل فائنل میچ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے، گزشتہ تیرہ گھنٹوں سے پی ایس ایل ٹوئٹر پر مسلسل پہلی تین پوزیشنوں پر موجود ہے۔ پی ایس ایل فائنل پر 21 ہزارسے زائد ٹوئٹ ہو چکے ہیں جبکہ ان میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان ٹوئٹس میں زیادہ تر لاہور قلندرز کی فتح پر خوش اور شاہین آفریدی کو داد دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

کئی صارفین تو بابراعظم اور شاہین آفریدی کی کپتانی کا موازنہ بھی کرتے نظر آئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close