سلطانز اور گلیڈی ایٹرز کے میچ میں کئی نئے ریکارڈز کے انبار لگ گئے

لاہور (پی این آئی) پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ میں ریکارڈ کے نئے انبار لگ گئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور ملتان سلطانز کے درمیان راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں کئی اہم ریکارڈز بنے جن میں عثمان خان نے تیز ترین سینچری جبکہ قیس احمد کی جانب سے مہنگے ترین بولر ہونے کا منفی اعزاز بھی شامل تھا۔انہوں نے اپنے 4 اوورز کے کوٹے میں 77 رنز دیئے اور یوں پی ایس ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین بولر بن گئے

جبکہ انکے پہلے اوور میں 27 رنز بنے تھے۔دونوں ٹیموں کے درمیان ایک اور ریکارڈ بنا جس نے شائقین کرکٹ کو بہت لطف اندوز کیا، اس میچ میں ٹی20 کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ رنز اسکور ہوئے، پہلے کھیلتے ہوئے سلطانز نے 262 جبکہ گلیڈی ایٹرز نے ہدف کے تعاقب میں 253 رنز بنائے یعنی مجموعی طور پر 515 رنز اسکور ہوئے۔میچ میں دونوں ٹیموں نے بانڈرز کا بھی نیا ریکارڈ اپنے نام کیا، مجموعی طور پر 78 چوکوں اور چھکوں کی برسات ہوئی،

جس میں 33 چھکے اور 45 چوکے شامل ہیں۔میچ میں مجموعی طور پر 378 رنز بانڈریز کی مدد سے بنے ہیں، یہ کسی ایک میچ میں بانڈریز سے سب سے زیادہ بننے والے رنز ہیں، اس سے قبل کیرئبین پریمئیر لیگ میں جمیکا تھلاواز اور ٹرینبیگو نائٹ رائیڈرز نے بانڈریز سے 362 رنز بنائے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close