پی ایس ایل ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ ٹوٹ گیا

راولپنڈی (پی این آئی)پاکستان سپر لیگ سیزن 8 میں کئی بڑے بڑے سابقہ ریکارڈ ٹو گئے ہیں جبکہ ایسے ریکارڈ بھی قائم ہوئے جو پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلے نہیں بنے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلے گئے میچ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی 20 سالہ تاریخ میں کبھی ایسا نہیں ریکارڈ نہیں بنا جو پہلی دفعہ بن ہے ،ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ ایک میچ کی دونوں اننگز میں 250 سے زائد رنز بنے

جبکہ دونوں ٹیموں کے مشترکہ سکور 515بنے جو دوسردفعہ ایک میں میچ میں 500رنز سے زیادہ ہے ۔ راولپنڈی میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں اپنے آخری گروپ میچ کے سلسلے میں آمنے سامنے تھیں۔ 263 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 253 رنز بنا سکی۔خیال رہے کہ پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 8 کے اٹھائیسویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان اور محمد رضوان بیٹنگ کرنے کے

لئے آئے، عثمان خان نے 36 گیندوں پر سنچری بنا کر تیز ترین سنچری بنانے کا ریکارڈ بنا ڈالا، عثمان خان نے43 گیندوں پر 120 رنز بنائے اور محمد نواز کا شکار بنے، ان کی اننگ میں نو چھکے اور بارہ چوکے شامل تھے، محمد رضوان 55، رئیلی روسو 15 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ٹم ڈیوڈ 43 اور کیرون پولارڈ 23 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مقررہ بیس اوورز میں ملتان سلطانز نے تین وکٹوں کے نقصان پر 262رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 263رنز کا ہدف دیا،

اس طرح کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پی ایس ایل تاریخ کا سب سے بڑا ٹارگٹ مل گیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے قیس احمد نے دو جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ پہاڑ جیسے ہدف کو عبور کرنے کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے جیسن رائے اور مارٹن گپٹل میدان میں اترے، جیسن رائے 6، مارٹن گپٹل 37، عمیر یوسف نے تیز رفتار 67، محمد حفیظ 1، افتخار احمد 53، عمید آصف 0،محمد نواز 16،عمر اکمل 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، قیس احمد اور نوین الحق نے

17، 17 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر253 رنز بنا سکی، اس طرح سنسنی خیز مقابلہ کے بعد ملتان سلطانز نے یہ میچ جیت لیا۔ ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے پانچ اور احسان اللہ نے دو جبکہ انور علی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close