شاہد آفریدی کے پاؤں کے برابر بھی نہیں ہوں، عثمان خان نے ایسا کیوں کہا ؟جانئے

اسلام آباد (پی این آئی )پاکستان سپر لیگ 8 میں تیز ترین سنچری بنانےکا ریکارڈ قائم کرنے والے ملتان سلطانز کے بیٹر عثمان خان نے اپنا موازنہ شاہد آفریدی سےکرنے پر اظہار خیال کیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق ایک سوال کے جواب میں عثمان خان نے کہا کہ ‘آپ نے جن کا نام لیا ہے شاہد بھائی، ہم ان کے برابر تو کیا پاؤں کے برابر بھی نہیں ہیں، لیکن میں ہمیشہ اپنا نیچرل گیم کھیلتا ہوں، کبھی نہیں سوچا تھا کہ سنچری اسکور کروں گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close