بابر اعظم نے شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی )بابراعظم نے زیادہ ٹی 20 رنز میں آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر شین واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا۔نجی ٹی وی ایکسپریس کے مطابق ملتان سلطانز کے خلاف بابر اعظم نے جمعے کے روز 73 رنز کی اننگز کھیلی، اس سے بابر کے مختصر فارمیٹ میں ٹوٹل رنز کی تعداد 8865 ہوگئی جو 253 میچز میں بنائے ہیں، اس طرح بابر نے واٹسن کو پیچھے چھوڑ دیا،

مجموعی طور پر ٹی 20 میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کرکٹرز کی فہرست میں وہ 16 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔شین واٹسن نے اپنے کیریئر کے دوران 343 ٹی 20 میچز میں 8821 رنز بنائے تھے، اس فہرست میں ٹاپ پر کرس گیل 14 ہزار 562 رنز کے ساتھ موجود ہیں، ان کے بعد شعیب ملک 12 ہزار 528 رنز کے ساتھ کا نام آتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں