پی ایس ایل 8کا دوسرا مہنگا ترین بائولر کون ؟ نام جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

لاہور (پی این آئی) ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے انورعلی پی ایس ایل کی تاریخ کے دوسرے مہنگے ترین بالر بن گئے۔پشاور زلمی کے خلاف میچ میں ملتان سلطانز کے پیسر انور علی نے 4اوورز میں 66رنز کے عوض ایک وکٹ لی، حریف بیٹرز نے انہیں 4چھکے اور 7چوکے جڑے۔اس سے قبل شاہد آفریدی کو 2022ء میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 67 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی تھی،

اسلام آباد کے ظفرگوہر نے 2021ء میں زلمی سے میچ میں 4 اوورز میں 66رنز دیئے تھے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close