شکیب الحسن کو مداحوں پر غصہ آگیا پھر کیا ہوا ، دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے

ڈھاکہ ( پی این آئی) بنگلادیش کرکٹ ٹیم کے مشہور آل رائونڈر شکیب الحسن اکثر گرائونڈ میں اپنی کارکردگی کے باعث خبروں میں رہتے ہیں تاہم اس مرتبہ گرائونڈ کے باہر اپنے رویے کی وجہ سے وہ خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ون ڈے اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی آل رائونڈرز کی رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود شکیب الحسن کو ایک تقریب کے دوران مداحوں نے گھیر لیا جس کے بعد وہ اپنے غصے پر قابو نہ رکھ سکے۔

رپورٹس کے مطابق حال ہی میں شکیب الحسن بنگلادیش کے شہر چٹوگرام میں ایک ایونٹ میں شرکت کے لیے گئے تو وہاں ان کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے مداحوں کی بڑی تعداد بھی پہنچ گئی۔اس موقع پر شکیب الحسن نے ایک شخص کو اپنی کیپ سے 3مرتبہ مارا جس کے بعد انہیں وہاں سے روانہ کر دیا گیا۔رپورٹس کے مطابق بھیڑ میں موجود ایک شخص نے شکیب الحسن کی کیپ اتارنے کی کوشش کی تھی جس پر کرکٹر کو غصہ آیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close