کیوی کمنٹیٹر کا حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ! ٹوئٹر صارفین برہم، ویڈیو وائرل

لاہور ( پی این آئی) نیوزی لینڈ کے سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر سائمن ڈول ان دنوں پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) سیزن 8کے دوران پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں اپنے دو ٹوک بیانات کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں۔کیوی کمنٹیٹر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کی ملتان سلطانز کے خلاف میچ جیتنے کے بعد فاسٹ بالر حسن علی کی اہلیہ کے حوالے سے نامناسب الفاظ میں تبصرہ کیا ہے جس کے بعد شائقین کرکٹ کی جانب سے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

سائمن ڈول کو فاسٹ بولر حسن علی کی اہلیہ پر تبصرہ کرتے ہوئے سنا گیا، جیسا کہ ٹی وی پر انہیں جیت کا جشن مناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔کمنٹیٹر نے ان الفاظوں کا چنائو کیا جیسا کہ حسن علی کی اہلیہ نے آج بہت سے لوگوں کے دل جیت لیے ہیں، مجھے یقین ہے اور یہ بہت شاندار ہیں جبکہ پش منظر میں انکے ساتھی تبصرہ نگار ہنستے ہوئے سنا جاسکتا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کررہی ہے۔دوسری جانب ٹوئٹر صارفین ڈول کے تبصرے پر انہیں تنقید کررہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close