کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو میچ سے قبل بڑا دھچکا لگ گیا

اسلام آباد (پی این آئی )کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکو میچ سے قبل بڑا دھچکا ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر کردیا گیا۔خیال رہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کی انگلی میں انجری کے باعث اگلے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی تھی۔گزشتہ ایک کراچی کنگز کے خلاف میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد انگلی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، تاہم وہ اس دوران بھی بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تھے۔

انگلی کی انجری کی وجہ سے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو پشاور زلمی کے خلاف میچ سے باہر کردیا گیا ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close