یونس خان نے شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شاہین آفریدی کو پی ایس ایل کا بہترین کپتان قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان نے شاہین شاہ اور ان کی پوری ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میچ میں 200 رنز بنانے میں لاہور کے تمام بیٹرز نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں  قومی ٹیم کے سابق کپتان کا مزید کہنا تھا کہ شاہین شاہ آفریدی کی کپتانی میں بہت زیادہ بہتری آگئی ہے،

وہ ایک میچور کپتان کی طرح ہیں، کپتان کو ریٹ کرتے ہوئے یونس خان نے شاہین شاہ کو بہترین کپتان قرار دیدیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close