پنجاب کابینہ کا انکار، نجم سیٹھی بھی ڈٹ گئے ، لاہور میں شیڈول میچز بارے بڑا فیصلہ سنا دیا

لاہور (پی این آئی) نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ اتوار اور پیر کے روز پاکستان سپر لیگ کے میچز شیڈول کے مطابق لاہور میں ہی ہوں گے، بقیہ میچز کے انعقاد کے حوالے سے مشاورت جاری ہے جلد ہی کوئی فیصلہ کر لیا جائے گا، پی سی بی نے پنجاب حکومت کو پیغام پہنچا دیا ہے کہ سکیورٹی اخراجات کی مد میں حکومت کو کوئی ادائیگی نہیں کی جائے گی، پیغام میں کہا گیا ہے کہ دو پی ایس ایل میچز کے بعد لیگ کے بقیہ میچز کراچی میں ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close