ٹاس کے موقع پر شاداب کا تعارف شادی شدہ کے طور پر کروایا گیا، لیکن جب بابراعظم کی باری آئی تو کیا ہوا؟ جانئے

کراچی (پی این آئی )ہر مرتبہ کی طرح اس بار بھی پاکستان سپر لیگ میں کھلاڑیوں کے درمیان دلچسپ اور خوشگوار چیزیں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ کراچی میں ہونے والے گزشتہ ایک میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے میچ کے ٹاس کے موقع پر بھی دونوں ٹیموں کےکپتانوں اور کمنٹیٹر ڈینی موریسن کے درمیان دلچسپ گفتگو ہوئی۔میچ کے لیے ہونے والے ٹاس کے موقع پر ڈینی موریسن نے کپتانوں کا تعارف کراتے ہوئے شاداب خا ن کے لیے کہا کہ یہ شادی شدہ بھی ہیں۔

اس کے بعد ڈینی موریسن نے جیسے ہی بابر اعظم کا نام لیا تو انہوں نے اور شاداب خان نے مسکرانا شروع کردیا۔اس موقع پر شاداب خان نے بابر اعظم کے لیے فورا کہا کہ یہ شادی شدہ نہیں ہے۔اس پوری گفتگو کے دوران پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم صرف مسکراتے رہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے 12ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے ہرادیا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close