نسیم شاہ کی ننھی مداح سے ملاقات، بچی خوشی سے رو پڑی

اسلام آباد (پی این آئی)پی ایس ایل کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ بولر نسیم شاہ سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ننھی مداح سے ملاقات کے دوران رو پڑی ۔نجی ٹی وی کے مطابق ننھی فین نے نسیم شاہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا جس پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی انتظامیہ ملاقات کیلئے نسیم شاہ کو اسٹینڈ کے پاس لے گئی۔نسیم شاہ سے ملتے ہی ننھی مداح خوشی سے رو پڑی،فاسٹ بولر نے فین کو اسکیچ پر آٹو گراف دیا اور اس کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں