اسلام آباد (پی این آئی )قومی ٹیم کے سابق کپتان و آل رائونڈر شاہد خان آفریدی نےکہا ہے کہ میں نے محمد عامر کے بابر اعظم کے طرف بال پھینکنے اور غلط الفاظ کے استعمال پر میسج کیا اور کہا ہے کہ عامر تم کیا کرنا چاہ رہے ہو ، اتنی عزت کمائی ، دھبہ لگا تھا جس سے واپس نکلے ہو ۔ دوبارہ کرکٹ کی دنیا میں زندہ ہوئے ہو ئے ہوتمہارے ساتھ جونیئرز کھیل رہے ہیں انہیں کیا سبق دے رہے ہو جبکہ فینز بھی تمہیں دیکھ رہے ہیں ۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ‘ماضی میں ہم سے بھی
یہ غلطیاں ہوئی ہیں، فیملیز بیٹھی میچ دیکھ رہی ہوتی ہیں، یہ غلط بات ہے، فیلڈ پر غصہ اچھی چیز ہے لیکن اسے قابو میں رکھو، اگر آپ نے پاکستان کے لیے کھیلنا ہے تو وہ بابراعظم کے ساتھ ہی کھیلنا ہے۔سابق کپتان نے کہا ‘میں نے عامر کو میسج پر کہا کہ کیا آپ بابر کے ساتھ کل کو آنکھیں ملا سکو گے؟ کیا اس کی کپتانی میں کھیل پاؤ گے؟۔ محمد عامر نے غلطی مان کر معذرت کی ہے اور میرا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شکریہ آپ نے یہ بات نوٹس کی ہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں